ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے مل کرکردارادا کرنا ہوگا: ایوب مریانی 

Aug 15, 2022


کوئٹہ(بیورورپورٹ)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے سنیئر نائب صدر محمد ایوب مریانی ،نائب صدر امجد علی صدیقی ،وفاقی محتسب ریجنل آفس کے سرور احمد بروہی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی،ملک کو درپیش مشکلات و چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قائد اعظم کے ایمان ،اتحاد اور یقین محکم کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں 75 ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مزیدخبریں