کوئٹہ(بیورورپورٹ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ملازمین نے ملک کا75ویں یوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹر میں منایا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب میں چف انجےنئر(او اینڈ ایم) شفقت علی، چف انجےنئر(ٹی اینڈ جی) سمیع اللہ، چیف انجےنئر (آپریشن ڈائریکٹر)شوکت جوگیزئی، ڈائریکٹرجنرل (ایچ آر اینڈایڈمن) سید عزیر علی حسنی ، چیف انجےنئر (ڈویلپمنٹ )ولی اچکزئی، چیف انجینئر(پلاننگ)نعیم کاکڑ،کیسکوکے سنیئر ،آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے)کے مرکزی جوائنٹ صدر اور صوبائی چیئرمین حاجی محمدرمضان اچکزئی اوریونین کے زونل ، ڈویژنل وسب ڈویژنل عہدیداروںاورکارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کیں۔شہیدوںکوخراج تحسین پیش کیا اور ملکی استحکام اور ترقی وخوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔