قوم کو غلامی سے نجات دلانے کا دعویدار خود امریکی چرنوں میں بیٹھ گیا: کامران یوسف


گگو منڈی(نامہ نگار)قوم کو امریکی غلامی سے نجات کے دعوے کرنے والا خود امریکہ بہادر کے چرنوں میں بیٹھ گیا عمران خان کی دوغلی پالیسی عوام کے سامنے آ گئی ہے الیکشن میں جعلی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بنا کر قوم کو گمراہ کرنے اور امریکہ کی غلامی سے نجات دلانے کے بلند و بانگ دعوے کئے لیکن خود امریکی حکام سے معافی کے لئے منت ترلے کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے حق میں لابنگ کے لئے بھاری معاوضہ پر امریکی فرم کو ہائر کر لیا ہے چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ عمران خان کے چہرے سے جھوٹا نقاب اتر گیا ہے اور عوام اب ان کے دوغلے پن کا شکار نہیں ہوں گے آئندہ الیکشن میں عمران خان اور ان کی پارٹی کے جعلی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن