دنیاپور ‘ پرچم کشائی میں اسسٹنٹ کمشنر کی تاخیر سے آمد‘ ترانے کا احترام بھول گئے 


دنیاپور ( نامہ نگار) یوم آزادی کی سرکاری تقریب کے ناقص انتظامات، اسسٹنٹ کمشنر کی تاخیر سے آمد‘ قومی ترانے کے دوران چلتے رہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل میونسپل کمپلیکس میں منعقدہ یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی سرکاری قریب میں اس وقت مضحکہ خیز صورتحال دیکھنے میں آئی جب مقررہ وقت پر مقامی ایم اے عامر اقبال قریشی،معززین شہر اور تحصیل انتظامیہ کے دیگر افسران تو پہنچ گئے مگر اسسٹنٹ کمشنر نہ پہنچے جس پر پرچم کشائی اپنے وقت پر کردی گئی تاہم بعدازاں اے سی دنیاپور چوہدری اعتزاز انجم دیر سے پہنچے اس وقت قومی ترانہ جاری تھا لیکن انہوں نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونے کی بجائے وہ تیزی سے چلتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے پاس آ کر کھڑے ہوگئے جس پر تقریب کے شرکاءششدر رہ گئے کہ ایک تعلیم یافتہ آفیسر کو قومی ترانے کے احترام کا ادراک نہیں ہے‘ ادھر پرچم کشائی کے وقت جھنڈا بھی نہ کھل سکا تو ٹی ایم اے کے اہلکار کو پائپ پر چڑھ کر اسے کھولنا پڑا مزید معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے بعدازاں ٹی ایم اے کے اہلکاروں کی سخت سرزش کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں پرچم کشائی کی جرات کیسے کی؟
دنیاپور 

ای پیپر دی نیشن