اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 581 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔24 گھنٹے میں 19 ہزار 591 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ کرونا سے متاثرہ 178 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کرونا کیسز میں اضافہ مزید 4افراد جاں بحق 178مریضوں کی حالت تشویشناک
Aug 15, 2022