میثاق معیشت احمقانہ خیال، جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی :فواد چودھری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے،فواد چوہدری نے کہا  کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے کوئی بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا،فواد چوہدری نے کہا کہ کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دی ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن