پارلیمنٹ کو عزت دو " مشن پر کاربند رہیں گے ،سید نیئر حسین بخاری

Aug 15, 2022

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل  پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی ہے ،نیر بخاری  نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں جمہوری  جدوجہد سے آزاد پاکستان قائد اعظم اور رفقاء کار کا احسان عظیم ہے قائد اعظم اور بانیانان پاکستان  کا جمہوری فلاحی پاکستان برابری اور مساوات عدم تشدد کا پاکستان ہے ،زبردستی نظریات مسلط کرنے والوں کی راہ روکنا ہء قائد اعظم کے مشن کی تکمیل ہے،پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کو جمہور کے  نمائندگان کا مرکز و محور بنایا  "پارلیمنٹ کو عزت دو " مشن پر کاربند رہیں گے ۔
،آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم توقیر اور جمہوریت کء مضبوطی مشن رہے گا ،جمہوری قوتوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے کہ آمریت و فسطائیت پاؤں نہیں جما سکتی ،آئین کی بالادستی استحکام پاکستان قومی اتحاد یکجہتی اور پرچم پاکستان کی سربلندی مشن پر کاربند اور پابند رہیں گے  ،آج آئین پارلیمنٹ کی تکریم و توقیر اور عوامی جمہوری حکمرانی یقینی بنانے کی تجدید عہد کا دن ہے۔
سید نیئر حسین بخاری

مزیدخبریں