بیجنگ(شِنہوا)مرسڈیز بینز (چین) آٹو موٹیو سیلز کمپنی نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر چینی مارکیٹ سے 10ہزار سے زیادہ درآمد شدہ کاریں واپس منگوانے کا آغاز کیا ہے۔ ملک کے اعلی معیار کے نگران ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے مارکیٹ ریگولیشن کے لیے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کو جمع کرائی گئی واپسی میں 28 اکتوبر 2018 سے 8 نومبر 2021 کے درمیان تیار کردہ 212،11جی ایل ای ایس یو وی اور جی ایل ایس ایس یو وی گاڑیاں شامل ہیں، اس کے علاوہ 3 ستمبر2021 اور25 نومبر2021 کے درمیان تیار کی گئی 660 ای کیو ایس گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ کمپنی 15 اگست سے متاثرہ جی ایل ای ایس یو ویز اور جی ایل ایس ایس یو ویز کو واپس منگوانا شروع کر دے گی۔
مرسڈیز بینز چین میں 10ہزار سے زیادہ درآمد شدہ کاریں واپس منگوائے گی
Aug 15, 2022