شی آن (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جی چھی نے اتوار کو چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں چھٹی شاہراہ ریشم بین الاقوامی ایکسپوزیشن اور چین کے مشرقی و مغربی علاقوں کے درمیان تعاون بارے سرمایہ کاری اور تجارتی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ نے تقریب سے خطاب میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تجویز کے بعد 9 برس میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں اور یہ ایک مقبول عالمی عوامی بھلائی اور بین الاقوامی تعاون کا پلیٹ فارم بن چکا ہے جس میں زیادہ قوت اور ترغیب ہے۔ یانگ نے کہا کہ چین تمام فریقوں سے کہتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں، ملکر رکاوٹیں دور کریں،انسانی زندگی و صحت کو تحفظ دیں اور مشترکہ رابطے وتعاون کی بنیاد کو مستحکم کریں۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تعاون کے نئے شعبوں کو مشترکہ طور پر وسعت دینے، فلاح وبہبود کے تاریخی منصوبوں میں تعاون ، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو گہرا کرنے، عالمی معیشت کی جلد بحالی ترقی کے فروغ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو ایک ترقیاتی طریقہ کار بنانے کی تجویز دیتا ہے جس سے تمام ممالک کے افراد استفادہ کرسکیں۔ یانگ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے۔