راولپنڈی: 75 واں یوم آزادی، بچوں ، جوانوں، بزرگوں، خواتین میں خصوصی جذبہ

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) راولپنڈی میں  75 ویں یوم آزادی کو قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، بچوں ، جوانوں، بزرگوں اور خصوصا خواتین میں خصوصی جذبہ دکھائی دیا گیا، تمام افراد نے سبز اور سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کئے، نوجوان رات اور سارا دن سڑکوں پر ملی نغموں سنتے اور باجا بجاتے رہے، مری روڈ پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر بڑے بڑے قومی پرچم لگائے گئے، نوجوانوں او ر بچوں نے کپڑوں کے علاوہ چہروں پر بھی چاند ستارہ اور سبز پرچم کے نقوش بنائے ، بچوں نے ہاتھ اور چہرے کو سبز او ر سفید رنگوں سے بڑی خوبصورتی کے سجایا ، بچے اور نوجوان ملی نغموں پر جھولتے رہے ، راولپنڈی میں یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، تمام اداروں نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا، مختلف تقریبات کے دن یو م آزادی کے موقع پر بڑے بڑے کیک بھی کاٹے گئے، بچوں خواتین اور جوانوں نے اس دن کے حوالے سے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ملک عطا کیا جہاں ہم اپنی آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، اس دن کے حوالے سے پورے دنیا کو پاکستان کا مثبت امیج جانا چاہیے، پاکستان حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دیں اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور ملک میں ایک قوم بن کر رہیں۔
راولپنڈی،یوم آزادی

ای پیپر دی نیشن