مقبوضہ بیت المقدس (شہنوا +آئی این پی) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی ایک بس میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے واقعے کو دہشت گرد کارروائی قرار دے دیا۔ اسرائیلی پولیس اور شعبہ صحت کے حکام کے مطابق ایک شخص نے اچانک بس پر فائرنگ شروع کر دی اور بعدازاں فرار ہو گیا۔ تعاقب کر کے پکڑا لیا۔ آبادکار عبادت کیلئے جا رہے تھے۔ بس کے ڈرائیور ڈینیل کینویسکے نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کیگ ڈیوڈ کے مقبرے کے قریب پیش آ یا۔ سلوان محلے میں گاڑی پارکنگ ایریا میں فائرنگ سے11 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل فائرنگ