سفاتخانے میں تقریب ‘کھلاڑیوں نے پاکستانی کمیونٹی کیساتھ تصاویر بنوائیں ‘غیر ملکی میدانوں پر قومی پرچم لہرا کر خوشی ہوتی ہے : کپتان قومی ٹیم 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر سیریز کل سولہ اگست سے شروع ہوگی ۔ قومی ٹیم نے پہلے روز ہوٹل میں جم سیشن میں حصہ لیا اوراگلے روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ دورہ نیدر لینڈز پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نے قونصل خانے میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا۔نیدر لینڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منایا، پاکستانی سفارت خانہ میں منعقدہ تقریب میں قومی سکواڈ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی خصوصی مبارکباد بھی دی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز گراو¿نڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔نیدرلینڈز کے شہر ڈین ہاگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی کھلاڑیوں نے شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔کپتان بابراعظم کا پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں نیدر لینڈز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز گراو¿نڈ میں آ کر قومی پرچم لہراتے ہیں۔قومی سکواڈ نے روٹرڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا‘قومی کھلاڑیوں کی شنیڈیم کرکٹ گراو¿نڈ میں تین گھنٹے تک مشقیں جاری رہیں ‘کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ تین شعبوں کی بھرپور پریکٹس کی۔قومی سکواڈ آج بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 16 دوسرا 18 اور تیسرا 21 اگست کو روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن