لاہور(کامرس رپورٹر)دی بنک آف پنجاب کا میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہو رکے ساتھ فلیگ پوسٹ کی تعمیر کیلئے اشتراک ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے موقع پر دی بنک آف پنجاب نے سینٹر پوائنٹ، لاہورپر بلند ترین فلیگ پوسٹ کی تعمیر کو سپانسر کیا۔۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کمشنر لاہور ڈویژن اور ظفر مسعودصدر اور سی ای او، دی بنک آف پنجاب نے عوام الناس کی بڑی تعداد، بنک کے افسران اور ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی موجودگی میں باہمی گر اﺅنڈبریکنگ کی۔ ظفر مسعودنے کہا کہ اس سال ہم آزادی کا ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں۔ےہ دن ہمیںان گنت قربانیوں کی ےاد دلاتا ہے جو ہماری قوم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میںپاکستان کے حصول کیلئے دیں۔ آج کے دن ہم پاک وطن میں پائدار ترقی کیلئے دعا گو ہیں اور نڈر سکیورٹی ایجنسیز اور افواج پاکستان کو مشکل گھڑی میں جرا¿ت مندی دکھانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اہل پاکستان کٹھن وقت سے نبرد آزما ہونا خوب جانتے ہیں۔ ہم ان میں سے نہیں جو مصیبتوں کو نہ سہ سکیں۔ ہمارا ملک حب الوطنی،جرا¿ت مندانہ قربانیو ں اور استقامت کے جذبے سے سرشار ہے اور اسی جذبے کی بدولت ہم متعدد مشکلات کو شکست دے چکے ہیں اور ہر مشکل وقت کو سہل بنانے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔ ©ظفر مسعود نے دی بنک آف پنجاب کی کامیابیوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ BOP نے ہماری باصلاحیت ٹیموں اور لیڈر شپ کے باعث موجودہ دور میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہم نے ےہ کامیابیاں نامساعد حالات کے باوجود حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے75ویں سال میں جب ہم پرچم کو بلند کر رہے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ اپنے سامنے موجود دشواریوں کو بھی مد نظر رکھیں۔ آئیں ہم ہمارے اہل خانہ، ہمارا معاشرہ اور ہماری قومی ذمہ داریوں کی اہمیت کو بخوبی سمجھیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے 14 اگست کے دن کی اہمیت کو بیان کیا اور تحریک آزادی کے رہنماﺅںبشمول قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال اورلیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے75 واں ےوم آزادی کے موقع پر اس پروقار تقریب میں دی بنک آف پنجاب کے اشتراک کو سراہا اور یہ کہا کہ یہ بلند و بال لہراتا سبز ہلالی پرچم ہم سب کیلئے باعث افتخار بنے گا۔