پاکستان ٹیکس بار کاممکنہ منی بجٹ کی اطلاعات پرشدید تشویش کا اظہار 

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے آنے والے ممکنہ منی بجٹ کی اطلاعات پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔ موجودہ حالات میں کوئی بھی شعبہ مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم کی قیمتوں کا جائزہ اور بجلی کے بلوں کیلئے فیول ایڈ جسٹمنٹ کے فارمولے فی الفور ختم ہونا چاہیے۔
 ،تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ عوام کی قوت خرید بالکل جواب دے گئی ہے جس کی وجہ سے ہر طرح کا کاروبار شدید مندے کا شکار ہے جس کے معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین اورجنرل سیکرٹری چوہدری قمر الزمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ جو بھی حکومت اقتدار میں آتی ہے عوام کی ہڈیوں کو بھی نچوڑ لیا جاتا ہے لیکن ملک کے حالات ہیں کہ درست ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ اب اشرافیہ خود قربانی دے ،فی الفور تمام وزرائ، مشیروں ،سیکرٹریز کی مراعات میں کٹوتی کی جائے اور غری قوم کے جواربوں روپے اپنے اللے تللوں میں اڑائے جاتے ہیں اسے غیر ملکی قرضے اتارنے کی مد میں خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کا فارمولہ عوام کی گردن پر تلوار ہے جو ہر مہینے چلتی ہے۔ حکومت اس فارمولے کو ختم کرے اور بجلی کی قیمتوں میں کم ا ز کم 40سے50فیصد کمی کر کے اسے دو سال کے لئے ایک سطح پر منجمد کرے۔

ای پیپر دی نیشن