سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کوبھرپور انداز میں منانے کےلئے سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود نے ایشین چیمپئن اور 17 بار نیشنل چیمپئن رہنے والے محمود لودھی کےساتھ شطرنج کھیل کر ایونٹس کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیرکھیل ملک تیمور مسعود نے کہا کہ جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے 11سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے،شطرنج ،اتھلیٹکس ،شیر پنجاب دنگل ،سوئمنگ اور ہاکی کے ایونٹس کروائے جارہے ہیں ، شطرنج میں پورے پاکستان سے 200سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ شیر پنجاب دنگل کا انعقاد کیا گیا ۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جلد ہی رستم پنجاب ، رستم پاکستان اور رستم ہند دنگل کا انعقاد کرےگا ۔ شیر پنجاب دنگل میں پورے پنجاب50 سےزائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

سوئمنگ کے مقابلوں میں انڈر6سے انڈر16اور اوپن کیٹیگری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،فاتح کھلاڑیوں میں کیش پرائزتقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن