لاہور ہائیکورٹ میںیوم آزادی تقریب چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے پرچم کشائی کی


لاہور(نیوزرپورٹر) یوم آزادی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقرین کے مہمان خصوصی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی تھے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عدالت عالیہ کی عمارت پرقومی پرچم لہرا یا۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جسٹس شاہد وحید ،جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس انوار حسین،جسٹس صفدر سلیم شاہد کی شرکت جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس امجد رفیق نے شرکت کی۔تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے دیگر ججز، افسران اور سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن