سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں.شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔
قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو،اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسکی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 15, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے، 10 کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پرہونگے اس لیے الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے. بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو،اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا مزید کہ اسکی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے. معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بےنقاب ہو گئے ہیں۔