ےوم آزادی پر شور شرابے کی بجائے شکرانے کے نوافل ادا کرےں:مظہر رندھاوا 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام الخدمت فانڈیشن آغوش ٹرسٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب مےں کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے بعد مادر وجود میں آیا ، ہمیں آج کے دن شور شرابہ کرنے کی بجائے اپنے رب کے سامنے سجدہ ریز ہو کر شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہئےں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ وقت میں مشکلات سے دو چار ہے ملک کو لوٹنے والے سیاستدانوں نے ملک کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی اس ملک کو بہتری کی راہ پر گامزن کرے گی۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور مختلف ٹیبلو پیش کیے ۔اس موقع پر صدرِ الخدمت فانڈیشن گوجرانوالہ خالد احمد شیخ،چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی آغوش جاوید اقبال،ڈاکٹر اسد امتیا ز،قیصر امین بٹ،پروفیسر احسان،پروفیسر محمد شریف،پروفیسر اورنگ زیب ، عمران چوہدری،فاروق افضل،عمران بٹ، ڈاکٹر احسان اور بابر منظور بھی موجود تھے ۔قیام پاکستان کے اصل مقصد کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھنا ہوگا:شاہد عباس جوتہ 

ای پیپر دی نیشن