ملکی تعمیروترقی اورخوشحالی کےلئے اپنی بہترین صلاحتیں دکھا نا ہونگیں:کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن منصور قادر اور آر پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ جشن آزادی کو جوش و جذبے سے مناتے وقت ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقصد کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھنا ہوگا اور ملکی تعمیروترقی خوشحالی اور سا لمیت کے لئے اپنی بہترین صلاحتیں دکھا نا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور آج جوش وخروش سے آزادی کی تقریبات مناتے ہوئے ہمیں خود احتسابی کے ذریعے اپنی ناکامیوں سے بھی سبق سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کے سلسلہ میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر، آر پی او عمر سلامت، عوامی نمائندگان، سرکاری افسران اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی کمشنر اور آر پی او نے کہا کہ خدا کے فضل وکرم سے انتہائی ناساعدحالات اور اپنے ازلی دشمن کی جانب سے تین جنگیں مسلط کئے جانے کے باوجود پاکستان نے ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی۔ انہوں نے ا اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ ان شہیدوں اور غازیوں کی قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔انہوں نے ملکر ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے آزادی کیک بھی کاٹا۔

ای پیپر دی نیشن