سول ہسپتال گوجرانوالہ میں یوم آزادی پر شاندار تقریب، پرچم کشائی

Aug 15, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سول ہسپتال گوجرانوالہ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی، یوم آزادی کا کیک کاٹا اور اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔ تقریب میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نصیر احمد شہباز، صدر پی ایم اے ڈاکٹر سجاد مصطفی، لیڈی نائب صدر ڈاکٹر ڈاکٹر آسیہ آصف، جنرل سیکرٹری پی ایم اے و اے ایم ایس ڈاکٹر نئیر عمران حیدر، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر بلال نواز چیمہ، سنئیر راہنما ڈاکٹر آصف جاوید، سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر زاہد حسین جعفری، ڈاکٹر ارسلان علی، میڈیم شگفتہ بٹ سمیت بڑی تعداد میں نرسوں اور ہسپتال عملے نے شرکت کی۔ اور اقوام غیر کی طرف دیکھنے کی بجائے خود محنت کر کے اپنی دُنیا تلاش کریں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دُنیا میں ایک زبردست طاقت بن کر اُبھرے گا۔ اس موقع پر سابق فوجی جوانوں پر مشتمل گیپکو سیکورٹی سٹاف کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی، شرکاءاور بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ 

مزیدخبریں