گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)ریجن بھر میں جشن آزادی بھر پور ملی و قومی جذبے سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں گیپکو ہیڈکوارٹرز آفس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گیپکو کے جنرل مینجر آپریشن مظہر نوید نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔تقریب سے مینجر ایڈمن ذیشان ستار، ایس ای کینٹ شیخ امان اللہ، پی ڈی جی ایس ای فیصل نفیس اور واپڈا ہائیڈرو کے زونل چیئرمین طارق علی جاوید نے خطاب کیا جبکہ چیف انجینئرز محمد آصف ندیم، نوید انجم چیمہ،مینجرز امتیاز احمد چیمہ، عرفان طفیل بٹ، عمران طفیل بٹ، چوہدری اکبر علی، محمد جہانگیر رانا،نسیم احمد، سید صاحبزادو، میاں عبدالقیوم سمیت گیپکو افسران، ملازمین و بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینجر آپریشن مظہر نوید نے کہاکہ ہمارے آبا¶ اجداد نے اپنی جانوں اور مال و متاع کی لازوال قربانی دے کر آزاد وطن کا خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اور آج دنیا کے نقشہ پر پاکستان پورے آب و تاب سے زندہ و پائندہ ہے اور انشاءاللہ تا قیامت رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ذاتی اختلافات کو بھُلا کر خود کو ایک مضبوط پاکستانی قوم بنائیں۔