عدالت نے جشن آزادی پرہلڑبازی، باجے، ہارن بجانے کے خلاف درخواست غیرمؤثرقراردے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جشن آزادی پر ہلڑ بازی، باجے، ہارن بجانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شاہد وحید نے درخواست غیرمؤثرقراردے کرمسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 14 اگست کا دن گزرچکا ہے، درخواست کا کیا جواز ہے؟جسٹس شاہد وحید نے منیب طارق کی کی درخواست پر سماعت کی. درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے۔منیب طارق کی جانب سے وکیل کے توسط درخواست میں 14 اگست کو ہلڑ بازی، باجے بجانے سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔
دوسری جانب لاہورہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کے ججز روسٹر کا اطلاق آج سے ہوگا۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے روسٹر جاری کیا۔روسٹر میں ساتویں ہفتے میں دو ڈویژن بنچز جبکہ پانچ سنگل بنچ کیسز کی سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا جبکہ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ججز روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ تشکیل دیا گیا۔ڈویژن بنچز تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔