لاہور ( این این آئی)بلاشبہ پاکستان میں فن اور ذہانت کی کوئی کمی نہیں ، لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی لڑکی آیت عاصمی نے عالمی شطرنج مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے نام کر دیا۔ذرائع کے مطابق قازقستان کے شہر اکتا میں منعقد ہونے والی ورلڈ سکول چیس چمپئن شپ میں پاکستان کی دس سالہ آیت عاصمی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ یوم آزادی کے اس خاص موقع پر یہ تمغہ ننھی آیت نے پاکستان نے نام کر دیا۔دس سالہ آیت عاصمی نے بتایا کہ عالمی مقابلوں میں53ممالک کے400کھلاڑیوں نے حصہ لیاتھا۔ اس سیپہلے میں مالدیپ اورعمان میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہوں۔
یوم آزادی پر دس سالہ آیت عاصمی نے اپنا تمغہ پاکستان کے نام کر دیا
Aug 15, 2023