گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ فیصل ایوب نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی یوم آزادی کو ہمیشہ تازہ دم رکھتی اور شایان شان طریقے سے مناتی ہیں ۔اس موقع پر انہوںنے اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ اٹل حقیقت ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔آج 14اگست کو ہمیں یہ بھی عہد کرنا چاہیے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے الفاظ ایمان ،اتحاد،تنظیم کو مشعل راہ بنائیں گے اگر ہم یہ الفاظ اپنی عملی زندگی میں داخل کر لیں تو ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر اور پاکستان ہر قسم کی ترقی سے ہمکنار ہو جائے گا۔ تقریب میں اراکین مجلس عاملہ ، سابق صدوراخلاق احمد بٹ،محمد شعیب بٹ ،سابق سینئرنائب صدر اقبال شاہین،سابق نائب صدور ملک امین ناز ،عرفان یعقوب ، شیخ قیصر امین جموں والے کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ہمیں آج تجدید عہد کے لئے پاکستان کا 76واں جشن آزادی دنیا کی دیگر اقوام کی طرح منانا چاہیے۔