گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )بابائے قوم اور جدوجہد آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام دارلعلوم نقشبندیہ امینیہ ماڈل ٹائون میں ''یوم قیام پاکستان'' کے عنوان سے سالانہ عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادہ محمد وسیم احمد مجددی ، ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اہل پاکستان کے لئے 14 اگست کا دن تاریخی ،نظریاتی اور جغرافیائی اعتبار سے بے پناہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے آزاد خطہ ارضی پاکستان حاصل کیا ۔تقریب سے علامہ شاہد مجددی ، علامہ اشفاق احمد مجددی ، علامہ یاسین مجددی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔