گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں جشن آزادی بھرپور اندازمیں منایا گیا، یوم آزادی کی قومی پرچم کشائی کی تقریب ایم ایس آفس کے سامنے ہوئی جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا،پرنسپل جی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر اور ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ نے قومی پرچم لہرایا، پرنسپل جی ایم سی، ایم ایس جی ٹی ایچ نے ہسپتال مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو تحائف دئیے اور صحتیابی کی دعا کی، پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان،اتحاد اور یقین محکم کو اپنانا ہوگا تاکہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا جا سکے۔پاکستان قدرت کا عظیم تحفہ ہے اور بیش قیمت انعام ہے، نئی نسل کو باور کرانا ہوگا کہ یہ ملک ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا بلکہ اسکے لئے بے شمار قربانیاں دی گئی تھیں۔