تحریک آزادی کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں:عاصم رفیق

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ریجنل ہیڈالائیڈ سکولز چوہدری عاصم رفیق،عمران محمود،محمد علی،بینش شبیر،اقصیٰ راشد ، عبداللہ شکیل،عبدالرحمن،محمد عبداللہ،علی حسن نے ریجنل آفس الائیڈ اور ایفا سکولز گوجرانوالہ میںپاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے عظیم بہادروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان کی دی گئی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں،14اگست تجدید عہد وفا کا دن ہے،ہم آج یہ عہد کرتے ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے افکار پر عمل کرتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کے کسی بھی ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اس موقع پر چوہدری عاصم رفیق نے پرچم کشائی کی اور پاکستان کے 76ویںیوم آزادی کا کیک بھی کاٹا،تقریب میں ہر طرف سبز حلالی پرچموں کی بہار تھی اور فضا ء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ای پیپر دی نیشن