حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) محلہ بہاولپور میں خاتون اور اسکے شوہر کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑ دینے کے الزام میںپولیس نے 16ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فرزانہ کوثر کے بھائی ساجد حسین کو سولہ افرادعلی ، اکبر، انور وغیرہ ڈنڈے سوٹوں سے مار رہے تھے اس دوران فرزانہ نے بھائی کو چھڑانے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرزانہ اور سکی بہوکو بھی مارنا شروع کردیئے جبکہ ملزمان نے ان کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا۔بعدازاں ملزمان اسکے گھر داخل ہوگئے جہاں ملزمان نے اس کے بھائی پر بھی تشددکیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔