کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ میں جشن آزادی تقریب

Aug 15, 2023

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل پنجاب کے حکم پر کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ملک عاصم علی اعوان کی زیر قیادت جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ آفس کی بلڈنگ پر قومی پرچم لہرایا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ممبران محمد اسرائیل‘ صدف نور‘ ملک جمیل اعوان‘ زاہد ممتاز‘ مشتاق کشفی‘دفترکے سٹاف ظہیر احمد وڑائچ‘ عمران احمد‘ شاہد سلیم مان‘ عمران زید‘ فرمان اور محمدحفیظ بٹ ودیگرنے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں