حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ با ر ایسوی ایشن میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ فرخ رشید اور دیگر جیل پولیس افسران کے ہمراہ قیدیوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں پودا بھی لگایا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ صدر بار ملک وقاص رضا اعوان،سیکرٹری مزمل عزیز گجر سمیت بار ایسوسی ایشن کے دیگر عہدے دار اور سینئر وکلاء بھی اس موقع پر موجو د تھے۔