پاکستان کی آزادی میںآباؤ اجداد کا خون شامل ہے: انجینئر خرم دستگیر خان

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان ،سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی میں بیرونی فنڈنگ نہیں بلکہ آباؤ اجداد کا خون شامل ہے۔مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست کو داؤ پرلگاکر ملک کو تباہی سے بچالیا۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لحاظ سے مسلم لیگ ن کے دور حکومت ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔عمران خان نے ساڑھے تین سال ملک پر قابض رہتے ہوئے معیشت کو تباہ کردیا۔لاکھوں قربانیوں سے حاصل کئے گئے ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے قیام پاکستان کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے لہو سے تاریخ آزادی رقم کی پاکستان کی محب وطن عوام اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور قائد اعظم و علامہ اقبال کے پاکستان میں تحریک انصاف کی صورت میں سیکولر ازم اور کسی غیر ملکی ایجنڈے کو برداشت نہیں کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ کے دفتر میں جشن آزادی کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ،سابق ایم پی اے چوہدری قیصر اقبال سندھو، سینئر نائب صدور سٹی محمد شعیب بٹ، شیخ ثروت اکرام، عاطف صابر خان،ناصر محمود کھوکھر، چوہدری یوسف سندھو،کلیم بھٹی،میر مقصود احمد،جمشید ایوب بٹ، مظفر چاند بٹ، اعجاز ہاشمی ،سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن