نواز شریف واحد لیڈ ر جو مہنگائی کا خاتمہ کرسکتا ہے: جاوید لطیف

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نا مہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر وسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف واحد لیڈ ر ہے جو پاکستان کی معیشت سلامتی کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی بے روزگاری کے خاتمہ کرسکتا ہے۔پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کے قریب لا کھڑا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر چوک جناح پارک میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرپیر سید سجاد حسین شاہ ملک اشتیاق ڈوگر میاں ذیشان پرویز میاں رفاقت علی سردار واصف علی ڈوگر ملک پرویز اقبال ملک عرفان اسلام الحاج شیخ یعقوب بگا میا ں منور اقبال حاجی اکبر علی چوہان رانا عمران سکندر شیخ عظیم جاوید ملک اعجاز احمد رانا مہران فیاض رانا سمیع الیاس سیٹھ محمد عظیم فیضان شفیق خان میاں تنویر احمد چوہدری ارشد چھرا محمد رفیق بھٹی شیخ عبدالحمید بابر منشاء ملک زاہد شفیق و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...