شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آمنہ ہسپتال بھکھی روڈ میں ماہانہ محفل درود ابراہیمی کا انعقاد کیا گیا جس میںچیف ایگزیکٹو آمنہ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق ہمایوں سمیت علماء و مشائخ اور ہسپتال عملہ و اہل علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر درود ابراہیمی کا ورد کرنے سمیت امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر خصوصی دعا کی گئی۔