شیخوپورہ+قصور+پھول نگر+ منڈی فیض آباد+کھاریانوالہ+جوئیانوالہ (نمائندگان نوائے وقت+نمائندگان خصوصی+نامہ نگاران) شیخوپورہ‘ قصور،پھول نگر، منڈی فیض آباد،کھاریانوالہ ،جوئیانوالہ میں پرچم کشائی کی تقریبات‘بانیانِ پاکستان کی تصاویر جگہ جگہ آویزاں،نظام مصطفی ؐکے نفاذ اور استحکام پاکستان کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) عارف سندھیلہ ،سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین،آمنہ بٹ،حاجی نواز، منیر قمر واہگہ،پیر اکبر شاہ ، افضال حیدر، خالد محمود، ذیشان پرویز ،پرویز اقبال،طارق گجر، حاجی شریف مہر ودیگر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ جشن آزادی منانے کا مقصد ملک سے عہد وفا کرنا ہے۔پاکستان بننے سے قبل برصغیر پر قریبا 100 سال تک انگریزوں کا قبضہ رہا ۔شیخوپورہ میں نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہپاکستان بننے سے قبل برصغیر پر قریبا 100 سال تک انگریزوں کا قبضہ رہا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں فنگشنل مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری بدر ورک، رانا خلیل احمد گادی، انوار الحق سہوڑیا، سید پرویز نذیر، بشیر گادی، خان عباس خان، کامران صدیقی، رانا عارف، مرزا نعیم بیگ، ناصر خان، اکرام خان، عامر علی، خرم گیلانی و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایک تحریک نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان حاصل کیا اور دوسری تحریک پاکستان کو بچانے کے لیے نواز شریف کی قیادت میں جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر امیدوار پی پی 142چوہدری شہباز احمد چھینہ خواتین ونگ کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار نوید بگا ڈوگر کے ہمراہ حلقہ پی پی 138میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آمنہ بٹ کی زیر صدارت جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب صنعت زار میں منعقد ہوئی جس میں مینجر صنعت زار صائمہ مختار، فرح زیدی، فاطمہ نعیم، قیصرہ ، عظمیٰ، سعدیہ، زنیرہ فیصل، سیدہ زیب النسائ، محمد نعیم سندھو، شہزاد اللہ رکھا، شیخ فرخ و دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آمنہ بٹ نے کہا کہ تمام زندہ قومیں آزادی کے جشن کو شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔ مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز کی رہائشگاہ پر یوم آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایم پی اے حاجی غلام نبی ، حاجی قمر اقبال ڈار، حاجی ہدایت علی، خلیل احمد گادی، حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز، شیخ جاوید اقبال، میاں فاروق ناصر ، رانا شاہد، محمد اعظم، شاہجہان خان لودھی، حافظ الیاس، لالہ بلو، چوہدری غلام سرور، عارف اعوان ، شبیر گجر، حاجی لطیف، ذوالفقار علی، محمد یونس، اسلم بہاری، کاشف علی، چاند بہاری، اقبال بہاری ود یگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد نواز نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل سینئر نائب صدر و نامزد امیدوار حلقہ پی پی 140چوہدری منیر قمر واہگہ ، رانا محمد اکرم ناز، سابق نائب ضلع ناظم میاں لیاقت علی، چوہدری طاہر سعید بھون، کاشف گیلانی، شیخ اسد الرحمن، سید اطہر حسین شاہ، میاں محمود اختر سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کیا۔ معروف سیاسی سماجی شخصیت میاں افضال حیدر کے ڈیرہ پر یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میںپیر سید ارشد ہاشمی، ڈاکٹر محمد اشرف گھمن، چوہدری مشتاق زیلدار، ظفر اقبال انصاری، وحید خان بنگش، محمد علی شاہ، مرزا افضل بیگ، حافظ احمد فراز، ملک آصف ، علی ملک، حنیف چوہدری، حاجی امجد پرویز، سید محمد حسنین رضا رضوی، سید ولید سعید و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعا کی گئی شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افضال حیدر نے کہا کہ سیاسی قیادت ریاست کی سا لمیت کیلئے پاکستانیت، مفاہمت اوراتحاد ویکجہتی کوفروغ دے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر و امیدوار پی پی 140میاں خالد محمود نے اپنی رہائشگاہ پر یوم آزادی کا کیک کاٹا اس موقع پر میاں تیمور خالد،ڈاکٹر حاجی یاسر ندیم شیخ، ڈاکٹر خالد محمود شیخ، حاجی محمد جمیل، رانا محمد اویس، امجد علی گادی، عید محمد خان، ملک محمد ریاض، چوہدری شہروز گجر و دیگر موجود تھے، میاں خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام یوم آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز نے کی، اس موقع پر جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، حاجی اکبر علی چوہان، میاں تنویر احمد ، ملک اعجاز احمد ، یعقوب بگا شیخ، ایس ایچ او تھا نہ سٹی اے ڈویژن ثمر عباس ڈوگر، احمد خورشید بھائی، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، رانا عمران سکندر، ملک عرفان اسلام ، میاں محمد اعظم، رفیق بھٹی، چوہدری ظہیر احمد، سیٹھ عباس و دیگر موجود تھے، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال نے کہا کہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار قربانیاں دیں۔شیخوپورہ میںنمائندہ خصوصی کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے یوم آزادی ریلی نکالی گئی جو مرکز خالد بن ولید سے شروع ہوکر جناح پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر حافظ محمدنعیم،حلقہ پی پی 140 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری طارق محمود گجر نے کی۔ انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ کے سرپرست اعلیٰ ملک فریاد علی نے کہا ہے کہ ہمیں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار کو بحال اورپاکستان کے عظیم پرچم کی سربلندی کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔کارڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ ہورائزن سکول سسٹم میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم ڈی چوہدری اصغر علی بھٹی،پرنسپل فرحانہ انجم کے علاوہ والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شیخوپورہ میں نامہ نگارخصوصی کے مطابق انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی ہمیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ملک کی سلامتی کیلئے قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔ اس موقع پر رانا اعجاز ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122،چوہدری شاہنواز سراء ،سینئررہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ، مبشر حسن بٹ سابقہ صدر پریس کلب شیخوپورہ،ملک بوٹاسینئر وائس چیئرمین پریس کلب ملک حامد محمود سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ، حاجی غلام نبی ورک چیرمین سپریم کونسل مرکزی انجمن تاجران، حاجی رمضان صدر مین بازار شیخوپورہ، عامر خان میڈیا کوارڈنیٹر مرکزی انجمن تاجران سمیت دیگر تاجر موجود تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر میاںخالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہو۔قصور میں نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پاکستان کا76وا ں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا‘ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی اور پودے لگائے ۔ ڈپٹی کمشنر قصومحمد ارشد بھٹی، ڈی پی او مرزا عبدالقدوس بیگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، سی ای او ایجو کیشن ملک محمد انور ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل، ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑاسمیت دیگر ضلعی افسران، طلبائ و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو قصور کی تاریخ کا 300سال پرانانقشہ پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مصنف امجد ظفر علی کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے نقد انعام سے بھی نوازا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب قصور حاجی شریف مہر، مہر جاوید، عمیر انصاری، اشرف مہر،حاجی رفیق، شاھد بشیر، فیصل شریف ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشدبھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کیلیے ہمارے بڑے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں کے صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر کی عمرہ روانگی سے قبل محفل میلاد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور مرزا عبدالقدوس بیگ نے کہا پاکستان کے ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ۔ اس موقع پر سینئر صحافی مہر محمد جاوید،محمد شفیق شہجریا،عمیر انصاری،مہر عبدالغفار،محمد شاہد ک،غلام مرتضیٰ بیگ،مہر شان علی ودیگر صحافی موجود تھے۔پھول نگر میںنامہ نگار کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ پھول نگرکے مین آفس میں پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اورملکی سالمیت ،نظام مصطفی کے نفاذاور استحکام پاکستان کیلئے دعا مانگی گئی ۔ننھی پری ثمین زہرا نے جشن آزادی پر تقریر کرتے ہوئے خوب داد وصول کی ۔ تقریب میں بسم اللہ ویلفئر فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفاقت علی،النور فائونڈیشن کے صدر پروفیسر عبدالروئوف ،محترم پروفیسر سید محمد اشرف چشتی ،معروف سماجی کارکن چوہدری محمد یوسف اور ملک محمد نواز انمول ِمہمان خصوصی تھے۔منڈی فیض آباد میں نامہ نگار کے مطابق جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا مین روڈ پر ایک ریلی نکالی گئی مقامی شادی ہال کے قریب ایک تقریب ہوئی جہاں ایک کیک کاٹا گیا مزید براں جاوید اقبال ارائیں نے ایک سوفٹ لمبا پرچم تیار کروایا۔کھاریانوالہ میں نمائندہ خصوصی کے مطابق نیشنل پریس کلب میں جشن آزادی کی تقریب کیک کاٹا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی تقریب میں ممبران پریس کلب کے علاؤہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی تفصیلات کے مطابق بھکھی نیشنل پریس کلب میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔جوئیانوالہ میں نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ُپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ جشن آزادی منانے کا بنیادی مقصد آزادی کی نعمت کا شکر ادا کرنا ہے۔