فلسطین میں نئے کرونا وائرس ای جی۔5کے کیسز ریکارڈ

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی)فلسطین میں  نئے کرونا وائرس ای جی۔5کے  کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت   میں پرائمری ہیلتھ کیئر ڈائریکٹر کمال الشخرہ نے  میڈیا کو بتایا کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کی نئی قسم ای جی ۔فائیو کے 100کے قریب کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم میں مبتلا  کچھ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور جن مریضوں میں علامات کم ہیں انہیں ضروری ادویات اور ہدایات دے کر گھر  بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور بخار، گلے میں خراش جیسی علامات پیدا کرتا ہے اور اس کے انفیکشن کا سب سے زیادہ خطرہ بوڑھے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد میں ہے تاہم وزارت صحت اس بات کو مدنظر رکھے ہوئے ہے کہ  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نئے قسم کے عالمی پھیلا کے بارے میں کیا شائع کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن