ارجنٹائن میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں بڑی سیاسی جماعتوں کو شکست

 بیونس ایئرس(آئی این پی ) ارجنٹائن کے انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان جیویر میلی نے پرائمری انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انتخابات میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کو شکست ہوئی ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار جیویر میلی بزنس مین اور معاشی ماہر ہیں جو اپنے انتخابی جلسوں میں پرجوش گیت گاتے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق  جیویر ملی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قائم سیاسی طبقے کے اراکین ان پر بدنما داغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کئی دہائیوں کی ناکامی کے بعد ارجنٹائن کے پاس تبدیلی کا موقع ہے۔ یاد رہے کہ ارجنٹائن اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ووٹرز نے پرائمری انتخابات میں مرکزی سیاسی جماعتوں سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں اکتوبر میں انتخابات ہوں گے جبکہ پرائمری انتخابات صدرارتی امیدواروں کے حتمی نام لانے کیلیے کئے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن