ریاض (اے پی پی)سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر بلدیات بیجنگ میں سعودی عرب اور چین کے دوطرفہ تعلقات خصوصا بلدیاتی و آباد کاری امور کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔انفراسٹریکچر، شہری ترقی، آباد کاری، غیر منقولہ جائیدادوں کے فروغ اور فنڈنگ کے شعبوں میں چین کے تجربات سے سے فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔