ہمارے آبائواجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد وطن حاصل کیا،علیم خان

لاہور+اسلام آباد(نیوز رپورٹر+نا مہ نگار) صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہمارے آبائواجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ ارض وطن حاصل کیا،یہ قربانیاں تقاضاکرتی ہیں کہ ملک کیلئے کسی قربانی سے گریزنہ کریں۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اللہ سے دعاہے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی ہمت دے، دعاہے ملک کوسنبھالنے، خوبصورت بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کر سکیں،آمین۔

ای پیپر دی نیشن