کراچی(این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی نے یوم آزادی کے موقع پرقوم کومباکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم دنیا میں جہاں بھی جائیں،سب یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وطن جیسی کوئی جگہ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھاکہ پاکستان جیسی کوئی جگہ نہیں،اللہ تعالی نے اس ملک کواپنی تمام ترنعمتوں سے نوازا ہے آج کے دن پاک سرزمین کے لیے دعا کریں۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم کی میراث کوہمیشہ برقراررکھنے کا وعدہ کریں،میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں اور اس ملک سے تعلق رکھنے والے ہرفرد کو طاقت دے۔ آمین۔