گلے شکوے ہمیشہ گھر کے بڑوں سے کئے جاتے ہیں‘ اختر مینگل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے  نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا  نواز شریف کو خط اس لیے لکھا گلے شکوے ہمیشہ گھر کے بڑوں سے ہی کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا میرے خط سے اتفاق تو بہت سارے لوگ کر رہے ہیں لیکن فی الحال خاموش ہیں، نگراں وزیراعظم کا کام اس کام کی نگرانی ہوتا ہے جو ذمے داری اسے دی جائے۔ بی این پی مینگل کے سربراہ نے یہ بھی کہا خط میں بلوچستان کے مجموعی حالات کا ذکر کیا ہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز کے فنڈز میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا وسائل کی تقسیم مساوی ہوتی تو یہ ٹھیک تھا، شہباز شریف کو کہا تھا نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کا اختیار آپ کا ہے۔اختر مینگل نے کہا ملک کو ایسے انڈر ٹیکر کے حوالے نہ کریں، جس سے ملک جمہوریت کا قبرستان بن جائے، لوگ 90 روز کے لیے آتے ہیں سالوں بھی گزار دیتے ہیں، جن کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے وہ کسی سے نہیں پوچھتے۔بی این پی مینگل کے سربراہ نے کہا جام کمال کو روز اول سے کہتے رہے آپ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، انہیں کہا تھا سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ جام کمال کے خلاف مجبوراً عدم اعتماد لائے، صادق سنجرانی سے گہرے تعلقات ہیں، نیشنل پارٹی کے لوگوں سے بھی دعا سلام ہے۔

ای پیپر دی نیشن