کراچی چڑیا گھر میں بن مانس راجو ہارٹ اٹیک سے مرگیا

کراچی (نیٹ نیوز) کراچی چڑیا گھر میں راجو نامی بن مانس مرگیا، بن مانس کی عمر 26 سال تھی۔ ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر اقبال نواز  نے بن مانس راجو کی موت کی تصدیق کی ہے، اقبال نواز کے مطابق دو مادہ بن مانس بھی چڑیا گھر میں موجود ہیں۔ کراچی چڑیا گھر  میں ڈیڑھ سال میں دو شیر، ہتھنی، ہرن کے بچے اورکئی پرندے مرچکے ہیں۔ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ کے مطابق بن مانس کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ، مردہ بن مانس کے پھیپھڑے  اور گردے ٹھیک ہیں، دل میں خون کا دورانیہ رک جانے سے بن مانس کی موت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن