اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابات نئی حلقہ بلندیوں پر ہوں گے یا پرانی پر، الیکشن کمشن نے روزانہ کی بنیاد پر سرجوڑ لئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں ممبران کمشن سیکرٹری اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔ قانونی ٹیم نے آرٹیکل 51 اور الیکشن ایکٹ کی شق 17 سے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے کمشن کو نئی حلقہ بندیوں کی تجویز دے دی۔ نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں۔ الیکشن کمشن کی طرف سے آئندہ ایک دو روز میں نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔
قانونی ٹیم نے الیکشن کمشن کو نئی حلقہ بندیوں کی تجویز دے دی
Aug 15, 2023