مسلم ٹائون میں ٹرینی سب انسپکٹر‘ساتھیوں کا 2 ٹریفک وارڈنز پر تشدد، گرفتار

لاہور (نامہ نگار) مسلم ٹاؤن میں پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں نے دو ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔  جس پر ٹرینی سب انسپکٹر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  ٹریفک وارڈن نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو روکا۔ زوہیب کاغذات فراہمی کے بجائے بدمعاشی پر اتر  آیا۔ کاغذات فراہم نہ کرنے پر ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل کو تھانہ لے جانے لگے تو زوہیب نے کال کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا۔ اس کے ساتھیوں میں پولیس کا ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ بھی شامل تھا۔ انہوں نے تشدد کیا اور  ٹریفک وارڈنز پر تشدد شروع کر دیا اور ٹریفک وارڈنز خرم اور عمر کی وردیاں پھاڑ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...