اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے جشن آزادی پر راستہ روکنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 26 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر ہلڑ بازی اور راستہ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے 26 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ہر ملزم کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکیل مرزا عاصم بیگ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں 12 جبکہ تھانہ آبپارہ نے 14 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔
آزادی کا جشن، پی ٹی آئی کے گرفتار 26 کارکن رہا کرنے کا حکم
Aug 15, 2023