انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں‘ لگ رہا ہے فروری تک لے جائیں گے: چوہدری شافع

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کام کرنا چاہیے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چغلیاں کرتے ہیں،کہ انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں لیکن لگ رہا ہے کہ فروری تک لے جائیں گے۔ یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں چوہدری شافع حسین اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں لیکن لگ رہا ہے کہ فروری تک لے جائیں گے۔ شہباز شریف کے وزیر اعظم کے عہدے سے اترنے کے بعد ہمارے ان سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...