فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی منڈیالی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک فیکٹری میں داخل ہو کر واردات کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی جس پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر اصغر علی ہلاک کرکے فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔ فیکٹری ایریا پولیس مصروف کاروائی بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی بھٹیاں والا( منڈیالی )پانچ چھ ماہ سے فیکٹری بند ہونے کے باوجودسکیورٹی گارڈ اصغر علی ڈیوٹی دے رہا تھا۔ پولیس نے مختلف پہلووں کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی۔