آزادی بہت بڑی نعمت اور اللہ تعالی کا خاص انعام ہے، قمر الزماں بابر

 لاہور (نیوز رپورٹر  ) پاکستان پیس گروپ کے چیرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت اور اللہ تعالی کاْ خاص انعام ہے۔افسوس کی بات ہے کہ جن مقاصد کے لئے لاکھوں قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی گئی وہ پورے نہ ہوسکے۔پاکستان اللہ پاک کی نعمت ہے اس کی صحیح معنوں میں قدر کی جانی چاہئے۔آزادی کی اہمیت مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے پوچھنا چاہئے۔اس ملک کو بنانے کاْ مقصد نظام مصطفی کا نفاذ تھا آج بھی ملک میں سودی نظام رائج ہے۔سود اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے۔اگر ملک کو مشکلوں سے نکالنا ہے تو اسلامی نظام نافذ کرنا ہوگا۔ہمیں پاک فوج اور اپنے شہدا پر فخر ہے۔ملک کی ترقی سلامتی اور خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنیگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...