لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور قومی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوںنے آج پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ لاہور قلندرز کے ویمن پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام اورینٹیشن کے موقع پر ہوئی جس میں ذکا اشرف کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ ملاقات میں خواتین ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اعلان کیا ہے کہ مین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے کو دگنا کیا جا رہا ہے۔ ذکاء اشرف نے یہ اعلان لاہور قلندرز کے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پہلی کلاس کی اورینٹیشن کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ذکااشرف کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹرز کو بھی اتنا معاوضہ ملے گا کہ اس سے پہلے کسی نے نہیں دیا ہوگا۔ ذکاء اشرف نے لاہور قلندرز کی پاکستان کرکٹ میں خدمات کو سراہا۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی ضرروت ہے۔ کرکٹرز ہماری جان ہیں ہماری پہچان ہیں، پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں شرکت کرنا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ٹیم اچھا کرے۔ ہم ٹیم کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتے ہیں ، یہ ٹیم امیدوں پر پورا اترے گی۔