کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان نے وطن عزیز کا 76واں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش اور قومی جذبہ سے منایا۔اس حوالے سے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نیشنل بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے ایگزیکٹوز، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ پاکستان کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رحمت علی حسنی نے کہاکہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان قوم کی معاشی ترقی میں اپنا کردارادا کررہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ملک کی ترقی، امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔