لاہور(کامرس رپورٹر ) پینتھر ٹائر نے’’پینتھ ہر‘‘ کی نئی کمپین کا آغاز کر دیا ، جس میں خاص طور پر خواتین کے لیے ڈیزائن کیے گئے مخصوص ٹائروں کی تخلیق یہ ٹائر خواتین ڈرائیوروں کی متنوع ضروریات اور ترجیحات کو پورا کرنے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں چیئرمین پینتھر میاں افتخار احمد ، میاں فیصل افتخار سی ای او اور ڈائریکٹر عائشہ افتخار نے لاونچنگ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ میاں افتخار نے کہا کہ پینتھرٹائر پاکستان میں پہلی لوکل مینو فیکچر کمپنی ہے اس سے پہلے ٹائر سمگلنگ ہو کر آتے تھے۔ لوکل مینو فیکچر نہیں تھی، پینتھر 40 سال سے زیادہ عرصہ سے کام کر رہی ہے۔ 1983میں پینتھر بنی تھی، پینتھر واحد کمپنی ہے جو کنسٹریکشن ارتھ مورٹائر بنا رہی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر عائشہ افتخار نے کہا کہ خواتین کیلئے 3 نئے ٹائر لاوئچ کئے ہیں ٹائروں کے نام شہزادی، شیرنی اور آزادی رکھا گیا ہے۔ مزید یہ کہ، پینتھر ہماری اپنی موبائل ’’پینتھر‘‘ایپلیکیشن کے ساتھ آرہا ہے۔ جو خواتین کی حفاظت کے ارد گرد مرکوز ہو گی کیونکہ اس میں خصوصیات شامل ہوں گی۔ لائیو ٹریکنگ، قریبی ٹائر اسٹیشن کے مقامات، ایمرجنسی بٹن، ریسکیو 1122 اور پولیس سے براہ راست منسلک، تفریحی سیکشن میں ہمارا پوڈ کاسٹ اور دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے مضبوط خواتین کی مختصر کہانیاں، اور بہت سی دوسری دلچسپ خصوصیات شامل ہوں گی۔ اس کے ساتھ مختصر کہانیاں، پوڈ کاسٹ، ایک بہتر پاکستان کے لیے گرین اکانومی (الیکٹرک بائیکس) کی تعمیربھی ہمارا ٹارگٹ ہے۔ خواتین پہننے اور جوتے سبز معیشت (الیکٹرک بائک) خواتین کالجوں کو ای وی بائک عطیہ کرنا بھی ٹارگٹ ہے خواتین کو نہ صرف چلنے بلکہ سواری کی بھی تربیت دی جائیگی۔
پینتھر ٹائر نے’’پینتھ ہر‘‘ کی نئی کمپین کا آغاز کر دیا
Aug 15, 2023